Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی یو اے ای میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت

یرموک نے عرب امارات کی بحریہ کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں
شائع 01 مارچ 2025 05:39pm

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور بحری دفاعی نمائش میں شرکت کے لئے یو اے ای کا دورہ کیا، متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی۔ بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات میں پاکستان بحریہ کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

ISPR

پاکستان

pakistan army