Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

فیس بک کے بانی کا اہلیہ کو سالگرہ پر بڑا سرپرائز

مارک زکربرگ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بینسن بون کے گریمی جمپ سوٹ میں نظر آرہے ہیں
شائع 01 مارچ 2025 05:03pm

بیوی کی سالگرہ پر مارک زکر برگ کی خوشی کی انتہا نہیں رہی، بینس بون کے نیلے جمپ سوٹ میں گانا گاتے رہے ، بیوی پرسکیلا چن کا ردعمل، پرستاروں کو آنکھوں پر یقین نہیں آرہا۔

تفصیلا ت کے مطابق میٹا اور فیس بک کے مالک اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخض مارک زکربرگ نے انسٹاگرام پر ایک وائلڈ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بینسن بون کے گریمی جمپ سوٹ میں نظر آرہے ہیں ۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سب کو دنگ کر دیا جہاں وہ اپنے ٹیکسڈو کو پھاڑ کر نیچے سے ایک شاندار جمپ سوٹ میں نمودارہوئے۔ یاد رہے یہ وہی جمپ سوٹ ہےجو بینسن بون نے 2025 کے گرامیز میں پرفارم کرتے ہوئے پہنا تھا۔

مارک زکربرگ نے اہلیہ کی محبت میں ان کا قد آور مجسمہ تعمیر کروا دیا

مارک زکربرگ 200 ارب ڈالرز کمانے والے کم عمر شخص بن گئے

میٹا کے سی ای او نے اپنی اہلیہ پرسکیلا چن کو ان کی برتھ ڈے پر وش کرتے ہوئے انہویں نے پوسٹ کیا۔ “ آپ کی بیوی صرف ایک بار ہی 40 سال کی ہو تی ہے! جمپ سوٹ اور نئے سنگل کے لیے @bensonboone کیلئے شوٹ آؤٹ ۔انسٹا گرام صارفین نے ان کے اس جرات مندانہ قدم کے لئے کمنٹس کی بھرمار کردی ۔

”میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر سکتا،“ ایک انسٹاگرام صارف نے پوسٹ کیا۔ ”یہ حیرت انگیز ہے! واہ،“ ایک اور کاخیا ل ”مجھے پسند ہے کہ آپ اس سے کیسے پیار کرتے ہیں، ہے، #رشتوں کو دیکھنے میں خوبصورت،“ تیسرے نے مزید کہا۔

یاد رہے دونوں 12 سال سے زیادہ عرصے سے شادی کے بندھن میں ہیں۔ مارک زکربرگ اور پرسکیلا چن کے تین بچے ہیں۔

Mark Zuckerberg

lifestyle