Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

مقامی افراد نے مداخلت کرکے رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی
شائع 01 مارچ 2025 01:56pm

لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے معذور رکشہ ڈرائیور پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وارڈن کو رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مارتے اور بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ ڈرائیور کو وارڈن کو بار بار یہ بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ معذور ہے اور اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کما رہا ہے، تاہم ٹریفک وارڈن نے اس کی ایک نہ سنی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی افراد نے مداخلت کرکے رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی، جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز صرف چالان کرنے میں سرگرم رہتے ہیں لیکن ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتے۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ ٹریفک وارڈنز کی شہریوں سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی معمول بن چکی ہے، اور حکام کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے۔

Torture

Rickshaw Driver

traffic warden