Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

اہم ملاقات میں گھریلو کپڑے کیوں پہنے؟ صحافی کے سوال پر زیلنسکی کا معنی خیز جواب

رپورٹر کی جانب سے زیلنسکی سے یہ سوال پوچھے جانے کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس بھی ہنس پڑے
شائع 01 مارچ 2025 09:45am

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایک اہم معدنی معاہدہ اور یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے میں مدد کے لیے امریکی حمایت۔ تاہم وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران جس چیز نے لوگوں کی توجہ مبذول کروائی، وہ زیلنسکی کے لباس کا انتخاب تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے وقت سادہ سی سیاہ ٹی شرٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی، چونکہ عام طور پر ممالک کے سربراہ ملاقات کے لیے 3 پیس سوٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کے دوران، پریس کے ایک رکن نے زیلنسکی سے پوچھا کہ وہ ملک کے ”اعلیٰ ترین“ دفتر کے دورے کے دوران سوٹ کیوں نہیں پہنا؟

زلینسکی کی ٹرمپ سے تلخ کلامی، یوکرینی صدر نے معافی سے انکار کردیا

رپورٹر برائن گلین نے ان سے پوچھا کہ آپ سوٹ کیوں نہیں پہنتے؟ کیا آپ کے پاس سوٹ ہے؟

نامہ نگار کی جانب سے زیلنسکی سے اس سوال پوچھے جانے کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس بھی ہنس پڑے۔

زیلنسکی نے رپورٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک سوٹ اس وقت پہنوں گا جب یہ جنگ ختم ہو جائے گی۔ شاید آپ کی طرح یا شاید اس سے بھی بہتر۔

امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے ذلت آمیز سلوک، پرانے اتحاد ٹوٹنے اور نئے اتحادوں کی تشکیل کا وقت آگیا؟

رپورٹر کے سوال سے قبل ٹرمپ نے بھی یوکرین کے صدر کے لباس کو دیکھ کر تبصرہ کیا تھا۔ جیسے ہی صدر ولادیمیر زیلنسکی ویسٹ ونگ میں اپنے موٹر کیڈ سے باہر نکلے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر ان کے لباس کو دیکھتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج آپ پوری طرح سے تیار ہیں۔

Donald Trump

Zelenskyy

black sweatshirt

reporter questioned