Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

سوات اور مانسہرہ میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں بارش کا پانی کھیتوں میں چھوڑنے پر گولیاں چل گئیں
شائع 01 مارچ 2025 12:25am

خیبرپختونخوا کی وادی سوات کے علاقے سیدو شریف کی اللہ اکبر مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، مانسہرہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریجنل پولیس افسر مالاکنڈ شیر اکبر خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

میرپور: برطانوی خاتون کو ہراساں کرنے پر تھانیدار پکڑا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سوات ناصر محمود نے بتایا کہ واقعہ میں تاحال کسی دہشت گردی کے عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم نے چند روز قبل بہن کو بھی قتل کیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واشک میں تیل بردار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

ادھر مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں معمولی بات پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق بارش کا پانی کھیتوں میں چھوڑنے پر گولیاں چل گئیں۔

KPK

Sawat

KPK Police

hazara