Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے کی معمولی کمی، ڈیزل پانچ روپے اکتیس پیسے سستا
شائع 28 فروری 2025 11:41pm

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے کی معمولی کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل پانچ روپے اکتیس پیسے سستا ہوگیا۔

یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی قیمت لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری، ایل پی جی سستی ہوگئی

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

federal cabinet

پاکستان

federal government

petroleum prices