Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

جس لاش کو ایدھی والے بیلچے سے اٹھا رہے ہیں اسکی حالت کیا ہوگی، آفاق احمد

سندھ کو رینجرز کے حوالے کر دیا جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں
اپ ڈیٹ 28 فروری 2025 10:14pm

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ آج بھی واٹر ٹینکر سے 2 نوجوانوں کی زد میں آنے کی اطلاع ملی ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں نہیں دیکھی جارہیں، جس لاش کو ایدھی والے بیلچے سے اٹھا رہے ہیں اسکی حالت کیا ہوگی، سندھ میں وڈیروں نے ذاتی جیلیں بنا رکھی ہیں، سندھ کو رینجرز کے حوالے کر دیا جائے تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

آفاق احمد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1965 ماڈل کے ٹینکر تو اب کہیں نہیں چل رہے، گاڑیوں کی فٹنس پر جو قوانین خود بنائے ہیں، ان پر ہی عملدرآمد نہیں کروایا جا رہا، انہیں انسانی جانیں بچانے کی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خود اپنی پالیسز پر عمل نہیں کروا پا رہی، رواں برس اب تک 146 افراد حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم کسی نے بھی ایکشن نہیں لیا، ان سب کی ذمہ داری حکومت پر جاتی ہے، لاہور میں 2 ماہ میں اتنی بڑی تعداد میں ٹریفک حادثات ہوتے تو کیا پنجاب برداشت کرلیتا؟

موٹرسائیکل سوار ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید لیں، آفاق احمد کی شہریوں کو تجویز

ان کا کہنا تھا کہ یہاں آئے تو پتا چلا کہ اتنے بڑے اسپتال میں بجلی تک موجود نہیں، شہر کے کچھ اسپتالوں میں بجلی تک کی سہولت موجود نہیں، موبائل کی ٹارچ سے کام ہو رہا ہے، تیمار دار خود اسٹریچر کھینچ کر ادھر ادھر لے جا رہے ہیں۔

آفاق احمد نے کہا کہ سندھ حکومت کی بدعنوانی کی وجہ سے شہر کی یہ حالت ہے، بدعنوان حکومت سے جان چھڑوانے کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا، شہر میں ہیوی ٹریفک کی صورتحال بہت خراب ہے لیکن حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے، ان سب کی ذمہ داری سندھ حکومت ہے، اس حکومت نے سندھ کا بیڑا غرق کر دیا۔

کراچی میں گاڑیاں جلنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد گرفتار

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو نہیں آگ لگانے کا نہیں کہا، لوگ غصے میں اگر خود گاڑیوں کو آگ لگا سکتے ہیں، تو ٹرک کو لگا دیتے ہیں تو کونسی بڑی بات ہے۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ شہر کی مافیاز کی سرپرستی سندھ حکومت کر رہی ہے، اگر یہ مافیاز ہی چلاتے رہیں گے تو مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد سینٹرل جیل سے رہا 456

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوتی ہے جس سے اس کی لاگت بڑھا دی جاتی ہے، کرپشن کے علاوہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، یہ پنچاب سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا ٹیم نے جو تفصیل بتائی اس پرایک فیصد بھی عمل نہیں ہو رہا، شہر میں 146 افراد کے جاں بحق ہونے پر کسی نے ایکشن نہیں لیا۔

karachi

Road Accident

Afaq Ahmed