Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان کی تیاریاں، محلوں اور بازاروں میں جھنڈیاں لگ گئی

غزہ کے بچے بھی رمضان کی آمد پر خوشی سے سرشار ہیں
شائع 28 فروری 2025 01:04pm

غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

محلوں اور بازاروں میں ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر جھنڈیاں لگ گئیں جہاں بچے بھی خوشی سے سرشار ہیں۔

فلسطینی فنکار نے ملبے پر رمضان مبارک اور دیواروں پر فلسطین کا نام لکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مغربی کنارے میں مہنگائی اور تنگ دستی میں عوام رمضان کی برکتوں کو لے کر پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے حال ہی میں مزید 46 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں بیشتر کم عمر فلسطینی شامل ہیں۔ تمام فلسطینیوں کا خان یونس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اسرائیلی، امریکی اور قطری وفود قاہرہ پہنچ گئے۔

حماس کو اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کا پچھتاوا؟

ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی، قطری اور امریکی وفود غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

Gaza

RAMZAN 2025