برطانیہ اور امریکا میں رمضان ایک ساتھ یا الگ الگ، الجھن بڑھ گئی
برطانیہ اور امریکہ میں رمضان کا آغاز ایک ساتھ ہوگا یا الگ الگ اس حوالے سے بحث جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔ امریکہ اور کینیڈا منظم مسلمان تنظیم اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا جبکہ 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔ یہ فیصلہ اسلامی تنظیم نے پہلے سے طے شدہ مسلم کیلنڈر کو بنیاد بنا کر کیا ہے۔
وہیں برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا علیحدہ روز، اس حوالے سے صورتحال کل واضح ہوجائے گی۔
ادھر سعودی عرب میں رمضان کا چاند آج تلاش کیا جائے گا۔سعودیہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی 28 فروری کو رمضان کا چاند تلاش کرنے کی اپیل
ادھر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کرنے کی اپیل کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے، قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
چاند نظر آنے کا حتمی اعلان شہادتوں کے جانچ پڑتال کے بعد عدالت کی جانب سے کیا جائے گا۔
ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ ہوگا۔
خیال رہے کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو 30 سال بعد ایسا موقع آئے گا جب اسلامی اور عیسوئی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ سعودیہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی سپریم کورٹ نے آج شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
Comments are closed on this story.