ایبٹ آباد کے قریب مسافر گاڑی کو حادثہ، 3 افرادجاں بحق
راولپنڈی سے ایوبیہ آنیوالی مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 11 افراد شدید زخمی ہیں، جن میں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، حادثہ تیز بارش اور برفباری کے باعث پیش آیا ہے۔
ہے ریسکیو 1122 مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مری ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مرنے والوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برفباری سےعلاقےمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ناران ، کاغان ، شوگران میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ غذر میں گیچ کے مقام پربھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گلگت چترال روڈ بند ہوگیا۔
بالاکوٹ میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم بحال کردی گئی جبکہ ناران، کاغان، شوگران میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اپرکوہستان میں بند شاہراہ قراقرم 36 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔ شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 300 مسافروں کو روڈ بندش کے باعث رہائش دی
اسسٹنٹ کمشنر داسو کے مطابق خواتین کو پرائمری سکول داسو اور مردوں کو ہائی سکول داسو میں رہائش دی۔ کوہستان میں ٹریفک بحال کرنے کے بعد مسافروں کو روانہ کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر داسو گل فرازکا کہنا ہے کہ 150خواتین اور 200 مردوں کو انتظامیہ کی جانب سے کھانا بھی فراہم کیا گیا۔
ادھرپلندری اورگردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ میں کئی فٹ تک برفباری کا امکان ہے، ہزارہ ڈویژن میں کئی مقامات پر برفباری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات حکام کے مطابق گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں گلیات سمیت علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
موسمیات کے حکام نے بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
گزشتہ تین روز بارش کے باعث خیبر اور بٹگرام میں دو افراد کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزت کا اظہار کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور معاوضوں کی فراہم کی ہدایت جاری کی ہے۔
آتشزدگی اورگیس سلنڈر دھماکے
پتوکی کے علاقے بلوکی میں محنت کش کے گھرخوفناک آتشزدگی کے باعث دو معذور بچیاں جھلس گئیں، ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔
جاں بحق بچی کی شناخت سات سالہ عائشہ جبکہ زخمی کی شناخت تین سالہ سونیا کے نام سے ہوئی ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نا ہوسکی۔
دوسری جانب ہری پورکے موضع عالم میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے ایک بچی جاں بحق اور چارافراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اورلاش کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایک اور واقعے میں راولپنڈی کےعلاقے فوجی کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں میاں بیوی اور دو بچے ضامن اورزین شامل ہیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.