پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا۔
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات اورسپارکو کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے، موسم آبر آلود ہے۔
اس کے علاوہ مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ملک کی تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہورکی رویت ہلال کمیٹیوں کو چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی۔
سعودیہ عرب، آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا
اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹی تاحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہوسکی، زونل ہلال کمیٹی کے اراکین چھت سے میٹنگ روم میں آگئے۔
چاند دیکھنے کے لیے محکمہ موسمیات کراچی میں اجلاس کے دوران نذیر احمد نعیمی نے کہا کہ ابھی تک کراچی سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں زکوۃ کا نصاب کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 79 ہزار679 روپے پر زکوۃ منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوگی۔
Comments are closed on this story.