Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

والدین اپنے بچوں کو دیکھیں، بچے خود بھی مریں گے آپ کو بھی مروائیں گے، شرجیل میمن

ہم معاشرے میں مونسٹر پیدا کررہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ کی پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 27 فروری 2025 05:24pm

والدین اپنے بچوں کو دیکھیں، بچے خود بھی مریں گے آپ کو بھی مروائیں گے ۔۔ شرجیل میمن کہتے ہیں پچھلے ایک سال سے دہائیاں دے رہا ہوں ۔۔ ایک اداکار کا بچہ منشیات کیس میں آگیا ۔۔ ٹاس کرکے مارنے کا فیصلہ کرنا تشویشناک ہے ۔۔۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ مصطفیٰ قتل کیس کی دہائی پچھلےایک سال سے میں دے رہا ہوں، ہاتھ جوڑ کر گزارش کرتا ہوں کہ اس پر فوکس کریں، میں والدین کو بولتا ہوں کہ اپنے بچوں کو دیکھیں

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایک اداکارکا بچہ بھی اس کیس میں آیا مجھے افسوس ہوا، بچے خود بھی مریں گے آپ کو بھی مروائیں گے، ٹاس کرکے مارنے کا فیصلہ کرنا تشویشناک ہے، حب جا کرلاش کو جلانا بھی بہت تشویشناک ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی آکاش انصاری کواس کے بیٹے نے مروایا، منشیات کی لت میں بچے ماں باپ کو مارنا شروع کرتے ہیں، جولوگ والدین کونہیں چھوڑتے وہ ہمیں کیسے چھوڑیں گے، ہم معاشرے میں مونسٹر پیدا کررہے ہیں، اس معاشرے کو منشیات سے دور کریں

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی، صوبائی حکومت سندھ کےعوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے آج کےاجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک سال میں ہرمحکمے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، صوبائی کابینہ نے سندھ کے لیے مزید بسوں کی منظوری دی، کے فور کے لیے کینجھر جھیل منصوبے کی منظوری دی گئی، کراچی واٹرسیوریج لائن منصوبے کی منظوری دی گئی۔

مصطفیٰ قتل کیس: پولیس گواہ سامنے لے آئی، عدالت میں سنسنی خیز انکشافات

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب تمام گاڑیاں ایک ہی طریقے کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی، نمبر پلیٹس نیلامی کی رقم سندھ حکومت کے حوالے کی جارہی ہے، شہبازشریف نے کراچی کے لیے 180 بسز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، 2025 کے بجٹ میں وفاق نے سندھ کو ایک بھی بس نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا وزیراعظم کو بسز کی فراہمی کے لیے خط لکھا جائے گا، وزیراعظم سے التجا کی جائے گی سندھ حکومت سے وعدہ وفا کریں، کراچی میں پانی کے منصوبوں کے لیے 1.6 ارب ڈالر خرچ کررہے ہیں، محکمہ توانائی 2 لاکھ خاندانوں کو سولر انرجی پینل فراہم کررہا ہے۔

شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت خواتین کو مفت پنک اسکوٹر دینے جارہی ہے، جن خواتین کے پاس موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس ہوگا، مفت اسکوٹر دیں گے، مفت پنک اسکوٹر کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایم کیوایم کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں، یہ چاہتے ہیں نفرت پھیلائیں لڑائی جھگڑے جلاؤ گھیراؤ ہرتال کرائیں، یہ وہی فاروق ستار ہیں، جنہوں نے کہا تھا اب یہ ہوگا تو آگ لگادیں گے، جن لوگوں کو آپ نے ترغیب دی وہ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔

karachi

Sindh government

Sharjeel Memon

pink scooter