Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

اے آئی، نیوکلئیر جنگ اور خطرناک وائرس: اسٹیفن ہاکنگ کی رونگٹے کھڑے کردینے والی پیشگوئیاں سچ ثابت ہو رہی ہیں؟

اگلے ہزار یا دس ہزار سالوں بعد صورتحال تبدیل ہوجائے گی اور بڑے پیمانے پر تباہی متوقع ہے، اسٹیفن ہاکنگ کی موت سے قبل پیشگوئی
شائع 27 فروری 2025 02:23pm

اپنے انتقال سے قبل سال 2018 میں اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینیاتی طور پر تبدیل شدہ وائرس اور جوہری جنگ انسانیت کے مستقبل کے لیے سب سے بڑے خطرات ہیں۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا تھا کہ جیسے جیسے ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، کہ ویسے ہی ہم چیزوں کے غلط ہونے کیلئے نئے طریقے دریافت کررہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم انسانوں نے ٹیکنالوجی کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا تاہم اگر کچھ غلط ہو جائے تو ہمارے پاس زمین سے بچ نکلنے کا کوئی منصوبہ تیار نہیں ہے۔

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرچہ ہر سال کسی آفت کے رونما ہونے کا امکان کم ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جائے گا، اور اگلے ہزار یا دس ہزار سالوں بعد صورتحال یقینی طور پر تبدیل ہوجائے گی اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔

ایک اور عالمی وبا اور تباہ کن جنگ، نوسٹراڈیمس کی 2025 کیلئے خوفناک پیشگوئیاں

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں خلا کے دوسرے سیاروں اور ستاروں پر منتقل ہو جانا چاہیے تھا، تاکہ زمین پر کوئی آفت انسانی نسل کا صفایا نہ کر دے۔

اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ہم ترقی کو روکنے یا اس سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، لہذا ہمیں خطرات کو تسلیم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اسے کم کیا جا سکتا ہے اور یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تبدیلیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔

ہاکنگ نے اپنی زندگی میں ایک اور خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ قاتل روبوٹس، فلم ٹرمینیٹر کی طرح، ”خودمختار ہتھیاروں“ میں پیشرفت کی وجہ سے انسانیت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں

خیال رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ ہزار سے زائد اعلیٰ سائنس دانوں اور کاروباری رہنماؤں میں سے ایک تھے جنہوں نے فیوچر آف لائف انسٹی ٹیوٹ کے ایک کھلے خط پر دستخط کیے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ AI ہتھیاروں کی دوڑ ”تقریباً یقینی“ ہے جو انسانیت کے ٹھیک ثابت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ شہرۂ آفاق سائنس داں اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ 2018ء کو لندن میں وفات پاگئے تھے۔

Artificial Intelligence

Stephen Hawking's

hilling warning

nuclear war threaten

human survival