Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

اے آئی نے رمضان کیلئے بہترین غذائی نظام بتا دیا

رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی غذائی معمولات پر غور شروع ہوجاتا ہے
شائع 27 فروری 2025 12:02pm

رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی، بہت سے لوگ اپنے غذائی معمولات پر غور کرنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ روزوں کے دوران صحت برقرار رکھی جا سکے۔

حالیہ تحقیق کے مطابق، رمضان میں ایسی خوراک پر توجہ دینی چاہیے جو توانائی، نمی، اور ضروری غذائیت فراہم کرے۔ اس سے نہ صرف جسم کو پورا سہارا ملتا ہے بلکہ روزہ رکھنے کے دوران صحت بھی بہتر رہتی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی نے بھی اس بارے میں اہم نکات شیئر کیے ہیں جنہیں ہم آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

رمضان اور افطار: لذیذ پکوانوں کا خوشگوار امتزاج

رمضان میں مفید غذا کی اہم ہدایات

سحری

سحری کا کھانا متوازن اور توانائی سے بھرپور ہونا چاہیے تاکہ پورے دن کی پیاس اور بھوک کا سامنا کرنے میں آسانی ہو۔

ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور توانائی فراہم کریں۔ سحری میں کمپلیکسڈ کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، ریشہ اور پانی و مشروبات شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

رمضان اسپیشل : پروفیشنل نرم اورمزیدار دہی بھلے کیسے بنائیں؟

سحری کی مثالیں

اناج کا دلیہ، خشک میوہ جات، بیج کے ساتھ

گندم کی روٹی، ایواکاڈو اور ابلا ہوا انڈا

ایک گلاس پانی لیموں یا پودینے کے ساتھ

افطار

روزہ افطار کے وقت جسم کو توانائی کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ افطار میں ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو توانائی کو بحال کرے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرے۔

کھجور، پانی، سبزیاں، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور صحت بخش چکنائیاں شامل کریں۔ زیادہ تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں کیونکہ یہ وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

افطار کی مثالیں

کھجور اور ایک گلاس پانی سے روزہ کھولیں

کم تیل میں پکائی گئی مرغی کا شوربہ یا دال

براؤن رائس کے ساتھ بھنی ہوئی سبزیاں

افطار اور سحری کے درمیان ہلکا پھلکا کھانا

غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ افطار کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہلکی اور صحت بخش غذا لی جائے۔ اس میں میٹھے یا زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔ اس دوران خشک میوہ جات، بیج، پھل، یونانی دہی اور قدرتی جوس بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔

اضافی ہدایات

چینی والی غذاؤں سے پرہیز کریں

خوراک کی مقدار پر قابو پائیں

جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھیں

رمضان کے دوران متوازن غذائی نظام اختیار کرنے سے آپ خود کو بہتر محسوس کریں گے اور صحت و توانائی بھی برقرار رکھ سکیں گے۔ سحری، افطار اور ان کے درمیان صحت مند کھانے کا انتخاب آپ کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

دسترخوان

lifestyle

Health Care

Ramadan 2025

Ramadan Health