Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

ایپل کے جدید فیچر میں تکنیکی خرابی، ٹرمپ کیلئے نازیبا الفاظ کا استعال کرنے لگا

کمپنی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اسے دور کرنے کے لیے اپڈیٹ جاری کر دی
شائع 27 فروری 2025 11:38am

ایپل نے ایک تکنیکی خامی کو درست کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے اس کے ’وائس ٹو ٹیکسٹ سسٹم‘ نے لفظ ”نسل پرست“ (Racist) کو ”ٹرمپ“ (Trump) سے بدل دیا تھا۔

منگل کے روز کچھ آئی فون صارفین نے شکایت کی کہ جب وہ ایپل کے وائس ڈکٹیٹ فیچر میں لفظ ”Racist“ بولتے تو سسٹم خود بخود ”Trump“ لکھ دیتا، اگرچہ یہ چند لمحوں بعد درست ہو کر اصل لفظ پر واپس آ جاتا تھا۔

ایپل نے منگل کو اس مسئلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سسٹم بعض اوقات ”R“ جیسے حروف والے الفاظ کو ”ٹرمپ“ سے بدل دیتا تھا، لیکن اب کمپنی نے اس غلطی کو دور کرنے کے لیے اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔

واٹس ایپ پیغامات ٹیکسٹ میں تبدیل، نیا فیچر متعارف

ایپل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، ’ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں جو ڈکٹیٹ فیچر کے اسپیچ ریکگنیشن ماڈل میں خرابی کے باعث پیش آیا، اور ہم آج ہی اس کا حل فراہم کر رہے ہیں۔‘

ایپل کے مطابق، اس کا وائس ریکگنیشن ماڈل بعض اوقات صوتی مماثلت کی وجہ سے غلط الفاظ تجویز کر سکتا ہے، لیکن فوراً ہی اصل لفظ پر واپس آ جاتا ہے۔ تاہم، کمپنی نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ اس کا سسٹم صارفین کے ”Racist“ کہنے پر ”ٹرمپ“ کیوں سن رہا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایپل نے پیر کے روز امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تجارتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ ٹرمپ نے رواں ماہ چین سے درآمدات پر 10 فیصد نیا ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا، جہاں ایپل کی کئی مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔

’آن لائن خبریں لگانے کے پیسے دو‘، کینیڈا نے گوگل پر بھاری فیس عائد کردی

پیر کو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’یہ ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، ورنہ وہ ایک پیسہ بھی نہ لگاتے۔ شکریہ ٹِم کُک اور ایپل!‘

تاہم، منگل کو ٹرمپ نے ایپل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو اپنی ”ڈائیورسٹی، ایکوئٹی اینڈ انکلوژن“ (DEI) پالیسی ختم کر دینی چاہیے۔ ایپل کے شیئر ہولڈرز نے اپنی سالانہ میٹنگ میں اس پالیسی کو ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی، جبکہ کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ قوانین کی پابندی کرتی ہے اور تمام ملازمین کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

trump

Apple

iPhone

Racist

Voice Dictate Feature