Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

شیر افضل مروت نے تین ماہ کے لیے پارٹی کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

بانی سے ملوں گا، اگر قائل نہ ہوئے تو مجھے سیاست میں رہنے کا شوق نہیں، رکن قومی اسمبلی
شائع 27 فروری 2025 12:01am
ٖفائل فوٹو
ٖفائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے تین ماہ کے لیے پارٹی کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، کہا بانی سے ملوں گا، اگر قائل نہ ہوئے تو مجھے سیاست میں رہنے کا شوق نہیں۔ گنڈاپور کو بھی کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔

ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 3 ماہ کیلئے پارٹی کی تمام سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں، میں 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا،انہیں احساس ہوا تو بانی کے کہنے پر فیصلہ واپس لے لوں گا۔

عمران خان کے پاس مخصوص 8، 10لوگ جاتے ہیں، وہی چپاتیاں پکا رہے ہیں، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بھی کھڈے لائن لگادیا گیا، بانی کو بڑی مایوسی ہوگی، اگر وہ ان لوگوں پر انحصارکریں گے، اندھے کو نظرآنے لگتا ہے تو وہ سب سے پہلے اسی لاٹھی کو توڑتا ہے جس سے چلتا تھا۔

’بیرسٹر گوہر کو شیر افضل مروت کو ہٹانے کا علم نہیں‘، شہریار آفریدی حمایت میں سامنے آگئے

سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملوں گا، اگر وہ قائل نہ ہوئے تو مجھے بھی مزید سیاست میں رہنے کا شوق نہیں ہے۔

imran khan

pti leaders

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)