رمضان اور عید کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا رمضان المبارک اور عید کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدمات کرلئے گئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں رمضان اورعید کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گھی اور چینی سمیت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
اجلاس میں صوبائی نمائندوں کی اجلاس میں اشیاء ضروریہ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، صوبائی حکومتوں نے قیمتوں اور اسٹاک کی صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان اور عید کے دوران غیر ضروری مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔
حکومت کا مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کا دعویٰ
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ رمضان اور عید کے لئے سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed on this story.