لوئر دیر: بچوں کی لڑائی میں گولیاں چل گئیں، 3 افرادجاں بحق
خیبر پختنونخوا کے ضلع لوئر دیر میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لوئر دیرکے علاقے جندول معیار میں ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سادات، ذاکر اور خالق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ننکانہ صاحب میں جھلسنے والا نوجوان آٹھ روز بعد زندگی کی بازی ہار گیا
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، زخمی صدیق کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
شکار پور میں کچے کے ڈاکوئوں نے دن دہاڑے 4 افراد کو اغوا کرلیا
افسوسناک واقعہ لوئردیر کے گاؤں جندول معیار میں پیش آیا، جہاں بچوں کی لڑائی بڑے تصادم میں تبدیل ہوگئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔
Comments are closed on this story.