شہباز کابینہ ہیوی ویٹ ہو گئی، ایوان صدر میں تیرہ وفاقی وزرا اورگیارہ وزیرمملکت نے حلف اٹھا لیا
شہباز کابینہ ہیوی ویٹ ہو گئی،، ایوان صدر میں تیرہ وفاقی وزرا اورگیارہ وزیرمملکت نے حلف اٹھا لیا۔ تعداد اکیس سے بڑھ کر اڑتالیس ہوگئی، حلف اٹھانے والوں میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفیٰ کمال، عبدالرحمان کانجو، سرداریوسف، رومینہ خورشید، رضا حیات ہراج، بیرسٹرعقیل ملک اوردیگر شامل تھے۔ عمران شاہ، شذرہ منصب اورارمغان سبحانی حلف نہ اٹھا سکے۔
ایوان صدرمیں نئے وفاقی وزرا کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔
وفاقی کابینہ میں 27 اراکین کا اضافہ کیا گیا، نئے شامل ہونے والے اراکین میں 13 وفاقی وزیر11 وزیرمملکت اورتین مشیرشامل ہیں۔
حلف اٹھانے والوں میں طارق فضل چوہدری، مصطفی کمال، حنیف عباسی، جنیدانور، شزا فاطمہ، علی پرویزملک شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ میں 13وفاقی 11وزیر مملکت اور 3 مشیر شامل کئے گئے ہیں، وفاقی وزرا میں معین وٹو، سردار یوسف ، اورنگزیب گھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ کا نام شامل ہیں جبکہ وزیر مملکت بننے والوں میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، کھیل داس، طلال چوہدری، بلال کیانی، عبدالرحمان کانجو، مختاربھرتھ ، شزرا منصب ، عون چوہدری اور وجیہہ قمر شامل ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر کے عہدے کیلئے محمد علی، ڈاکٹرسید توقیرشاہ اور پرویزخٹک شامل ہیں۔
کیبنٹ ڈویژن نے حلف اٹھانے والے نئے وفاقی وزرا اور وزرا مملکت کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔
وزیراعظم کے تین مشیروں اور چار معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، معاون خصوصی میں طلحہ برکی ، حذیفہ رحمان ہارون اختر اور مبارک زیب شامل ہیں۔
1 وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت حلف نہیں اٹھاسکے
ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری میں ایک وفاقی اور2 وزرائے مملکت حلف نہ اٹھا سکے۔ عمران شاہ،شذرہ منصب اور ارمغان سبحانی تقریب میں نہ پہنچ سکے۔
عمران شاہ کو وفاقی وزیر کا حلف لینا تھا، شذرہ منصب اورارمغان سبحانی نے وزیرمملکت کاحلف اٹھانا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد اکیس سے بڑھ کر اڑتالیس ہوگئی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ
نئے پارلیمانی سال کا آغاز پرصدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت پارلیمانی امور نے مشترکہ اجلاس کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، صدر کے خطاب کے ساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد گیارہ مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.