سونیا حسین کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟
سونیا حسین کا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کون؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونیوالی پاکستانی شوبز اسٹار سونیا حسین نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نام سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شروع سے شعیب اختر بہت پسند ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ہیں جب ایک اسٹار آتا ہے تو الگ ہی نظر آتا ہے ابھی بھی وہ ساری کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو الگ ہی نظر آئیں گے۔
سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کر پارہیں؟
سونیا حسین نے عروہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
اداکارہ نے کہا کہ شعیب اختر لیجنڈری کھلاڑی ہیں اور اچھے میزبان بھی ہیں۔
سونیا حسین نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک خوبصورت شعر بھی سنایا جس کے بول تھے:
سجا کے رکھتے ہیں چہرے پر جو حسیں کی کرن
نہ جانے روح میں کتنے شگاف رکھتے ہیں
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو چکی ہے، پاکستان کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ایونٹ میں پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed on this story.