Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
13 Ramadan 1446  

قتل یا خودکشی؟ نیب افسر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال سامنے نہ آسکی

تین دن قبل نیب آفیسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا تھا
شائع 26 فروری 2025 06:22pm

اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسرکی پراسرار موت کو 3 روز گزر گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال سامنے نہ آسکی۔

ذرائع کے مطابق وقاص احمد کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا، ان کے پاؤں پر سرنج کے نشان تھے، نیب کے گریڈ 19کے افسر گذشتہ 10 روز سے نجی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، ان کا تعلق لاہور سے تھا۔

یاد رہے کہ تین دن قبل نیب آفیسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا تھا، وقاص احمد کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہائوس سے ملی ہے۔

اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پُراسرار موت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا، لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وقاص احمد ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی پراسرار موت کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

سابق ڈی جی نیب لاہور کیخلاف نیب انکوائری شروع ہونے کا انکشاف

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

NAB

اسلام آباد

paksitan

NAB officer