Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

مانسہرہ: شہری کی نازیبا ویڈیو بناکر بھاری رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا
شائع 26 فروری 2025 05:29pm

مانسہرہ میں اسلحہ کی نوک پرشہری کی نازیبا ویڈیو بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں دو مرد اور ایک عورت شامل ہیں۔

بالاکوٹ میں اسلحہ کے زورپرنازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرکے شہری سے 6 لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیانے والا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کےمطابق 3 ملزمان نے ملکاں بٹل کے رہائشی شخص کی اسلحہ کے زور پر نازیبا ویڈیو بنائی اور بعد ازاں بلیک میل کرکے متاثرہ شخص سے 6 لاکھ 43 ہزار روپے بھی ہتھیا لیے۔

راولپنڈی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، خشک سالی کے پیش نظر ڈراؤٹ ایمرجنسی نافذ

متاثرہ شخص نے پولیس کو انصاف کے لیے درخواست دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان ملک شاہزیب ، فہدخان اور ایک خاتون کو گرفتارکرلیا۔

راولپنڈی میں لڑکی سے زیادتی وقتل کیس، 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بھی برآمد کرلی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

rawalpindi

paksitan

Crime

rawalpindi police