حکمرانوں نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بارکوشش کی، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا ملک میں راج ہے، حکمرانوں نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بارکوشش کی، بلوچستان کے حالات انتہائی تشویش ناک ہیں، جمہوریت کی بحالی کے لیے سڑکوں اور ایوانوں میں احتجاج ہوتا ہے، اپوزیشن کی بیٹھک کا وینیو دو بار تبدیل ہونے کے باوجود ہم بڑی بیھٹیک لگائیں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج ہماری اسلام اباد میں اپوزیشن جماعتوں پر مبنی ایک بڑی بیٹھک ہونی ہے، وینیو 2 سے 3 مرتبہ چینج بھی کیا گیا لیکن آج ہم بیٹھیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کوئی نہیں چاہ رہا، کانفرنس کا ایجںڈا آئین و قانون کی بالادستی ہے، پاکستان میں جمہوریت ہے ہی نہیں، پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے کٹھ پتلی حکومت کا ملک میں راج ہے، انہوں نے ہماری جدوجہد کو روکنے کی بار بار کوشش کی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلوچستان کے حالات بنے ہوئے ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہے، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب ہیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آپ دیکھ لیں کہ امن و امان کی کیا صورتحال ہے، جمہوریت کی بحالی کے لیے سڑکوں اور ایوانوں میں احتجاج ہوتا ہے جبکہ عدالتوں میں بھی احتجاج ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ بار راوپنڈی اور اسلام آباد دیکھ لیں وہاں پی ٹی آئی نے ون کیا ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
Comments are closed on this story.