رمضان المبارک میں اسکولز کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی
پنجاب بھر کے اسکولز میں رمضان المبارک کے دوران اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سنگل شفٹ والے اسکول ساڑھے 8 بجے لگیں گے اور ایک بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعے کو سنگل شفٹ اسکولوں کو ساڑھے 12 چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پیر سے جمعرات پہلی شفٹ میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی، ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ کا ایک بجے آغاز اور 4 بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعے کو دوسری شفٹ کا آغاز اڑھائی بجے اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی اور نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔
punjab
Schools
Ramadan
school timing
مقبول ترین
Comments are closed on this story.