Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ میں سائل نے خود کو آگ لگا لی

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 01:26pm

لاہور ہائیکورٹ میں آصف جاوید نامی سائل نے خود کو آگ لگا لی۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے اسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق آصف جاوید کا کیس لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔

خانیوال کے رہائشی آصف جاوید نے نوکری سے برطرفی کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، آصف جاوید کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ پیش کرنے کی مہلت کی استدعا کی تھی۔

وکیل اطہر چوہدری نے عدالت سے کہا کہ میں نیا وکیل مقرر ہوا ہوں، لہٰذا وکالت نامہ جمع کروانے کی مہلت دی جائے، جس پر جسٹس شجاع علی خان نے وکالت نامے جمع کروانے سے متعلق وکیل کی استدعا منظور کرلی۔

سائل آصف جاوید نے اپنے وکیل مظہر الہیٰ کو خود ہی تبدیل کردیا تھا، آج سائل آصف جاوید نے نئے وکیل اطہر عزیز چوہدری کی خدمات حاصل کیں تھیں۔

سائل آصف جاوید کو نجی کمپنی نے 2016 میں برطرف کر دیا تھا، 2019 میں لیبر کورٹ نے سائل کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے نوکری پر بحال کر دیا تھا۔

نجی کمپنی نے لیبر کورٹ کا فیصلہ نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن میں چیلنج کیا، 23 نومبر 2020 کو نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے نجی کمپنی کی اپیل خارج کردی، جس پر نجی کمپنی نے دسمبر 2020 میں ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا۔

دوسری جانب احاطہ عدالت میں پیٹرول پہنچنے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Lahore High Court

Self Immolation