Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

منشیات کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے والے ملزم ساحرحسین سے مزید تفتیش رک گئی

تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب
اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 05:05pm

منشیات کے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے والے ملزم ساحر حسن سے مزید تفتیش رک گئی ہے، مصطفیٰ قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے بیٹے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

منگل کو ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

منشیات کیس: مقتول مصطفیٰ عامر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایس آئی یو پولیس نے ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہٰذا جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع دی جائے۔

تاہم، وکیل صفائی نے اس کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے ہاتھوں تشدد کا شکار لڑکی نے پولیس کو بیان دے دیا

قبل ازیں، جوڈیشل کمپلکس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساحر حسن نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی حقیقت ہوگی، وہ عدالت میں ثابت ہوجائے گی۔ ، ابھی تک میرے خلاف سب الزام ہیں۔

Mustafa Murder Case

Armaghan

Sahir Hassan