Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
14 Shawwal 1446  

غزہ میں ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

مغربی غزہ کے النصر اسکول میں کلاسز کا آغاز ہوگیا
شائع 25 فروری 2025 09:25am

غزہ میں ڈیڑھ سال کی بندش کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے۔ مغربی غزہ کے النصر اسکول میں کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق غزہ کے بچوں نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے ساتھیوں، اساتذہ اور عزیز واقارب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ادھر حماس نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات سے انکار کردیا، چھ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی

نیتن یاہو کی نئی جنگ کی تیاری؟ اسرائیلی ٹینک 22 سال بعد مغربی کنارے میں داخل

دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی ٹینک 20 سال سے زائد عرصے بعد داخل ہوگئے، ٹینکوں کی تعیناتی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

Gaza

schools reopen