Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

کہو نا پیار ہے: راکیش روشن کو فلم کا خوبصورت ترین جزیرہ کیسے ملا؟

فلم کہونہ پیار ہے نے 9 فلم فیئرایوارڈ جیتے جو ایک ریکارڈ ہے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2025 01:54pm

کہوں نہ … پیار ہے 2000 میں ریلیز ہونے والی مشہور بھارتی رومانوی ایکشن فلم تھی،جو ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی ڈیبیو فلم بھی تھی۔ فلم کا ایک یادگار منظر وہ جزیرہ والی شوٹ ہے جہاں روہت (ہریتھک) اور سونیا (امیشا) خود کو ایک خوبصورت لیکن الگ تھلگ جزیرے پر پاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ حقیقت میں یہ منظر کس خوبصورت مقام پر شوٹ کیا گیا تھا؟

فلم ساز راکیش روشن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی پری پروڈکشن کے دوران وہ آسٹریلیا گئے تھے تاکہ فلم بندی کے لیے مناسب کشتی تلاش کر سکیں۔ تاہم جو بھی آپشنز انہوں نے دیکھے وہ انہیں پسند نہ آئے۔

فلم ساز راکیش روشن نے حال ہی میں کہو نہ…پیار ہے میں موجود شاندار جزیرے کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی شیئر کی ہے جس فلم کے مرکزی کردار میں خود کو پھنسے ہوئے پاتے ہیں۔

جب ہریتک کے والد راکیش روشن پر گولیاں چلائی گئیں

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس منظر کے لیے بہترین جگہ تلاش کر رہے تھے تو انہیں ایتھنز میں ایک پوسٹ کارڈ ملا۔ اس پوسٹ کارڈ پر ایک سیل بوٹ تھی جس نے فوراً ان کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ مقام تھائی لینڈ کا کرابی جزیرہ تھا، وہ اس جگہ سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے آسٹریلیا سے فلائٹ لے کر پھوکت پہنچ کر چار گھنٹے کا سفر کر کے کرابی تک پہنچے۔

جب وہ وہاں پہنچے اور اس مقام کو دیکھا تو انہیں یقین ہوگیا کہ یہی وہ جگہ ہے جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقام وہ تھا جسے میں ہمیشہ سے خوابوں میں دیکھتا آیا تھا۔

راکیش روشن کی بولی وڈچھوڑنے کی دھمکی

راکیش روشن نے کہا کہ جب بھی وہ کسی فلم پر کام شروع کرتے ہیں سب سے پہلے وہ اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد مختلف مقامات کی تلاش شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں ان مقامات کے بارے میں خواب دیکھتا ہوں اور میں دنیا کے ہر کونے تک جا کر وہ مقام تلاش کرتا ہوں جس کا میں نے خواب دیکھا ہوتا ہوں۔

کہو نہ…پیار ہے 14 جنوری 2000 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کے ساتھ اس فلم میں انوپم کھیر، دلیپ تہل، مونی مش بہل، آشیش ویدیارتی، ستیش شاہ، فریدہ جلال، آشا پٹیل، راجیش ٹنڈن اور تنّاز ایرانی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم کہونہ پیار ہے نے 9 فلم فیئرایوارڈ جیتے جو ایک ریکارڈ ہے۔

Indian Actress

RAKESH ROSHAN

KAHO NA PYAR HAI