Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کیا ٹرمپ اس پنجابی گانے پر مشتعل ہوئے؟ ڈی پورٹیشن مہم کا انوکھا جواز

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے
شائع 24 فروری 2025 02:57pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

معروف پنجابی گلوکار چیما وائے کے مشہور گانے ’ٹرمپ‘ کے وائرل ہونے کے بعد انوکھا جواز پیش کیا جانے لگا کہ اِسی گانے کے سبب امریکی صدر نے بھارتیوں ڈی پورٹیشن کا آغاز کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیما وائے اور گر سدھو کا مشہور گانا ٹرمپ اتنا مشہور ہوا کہ سوشل میڈیا صارفین اس کا استعمال اپنی ریلز میں کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق چیمہ وائی اور گور سدھو کا گانا سوشل میڈیا ریلز میں مقبول ہوا جس میں لوگوں کو میکسیکو کی سرحد عبور کر کے امریکہ جاتے دکھایا گیا تھا، تاہم اب بھارت واپس بھیجے جانے والوں کے لیے اس گانے کو ریلز میں شامل کر کے شیئر کیا جا رہا ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹرمپ کے پہلے ہفتے میں 7300 افراد ملک بدر

رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ گانا ’ٹرمپ‘ حال ہی میں مقبول ہوا تاہم لوگوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پنجابی گانا سن کر ہی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

اس گانے کے بول یہ تھے کہ ”جٹاں دے پوتن کو روک کے نہ ٹرمپ“ (ٹرمپ جٹ کے بیٹوں کو نہیں روک سکتا)۔

رپورٹ کے مطابق چیما وائے کا یہ گانا اگست 2024 میں ریلیز ہوا جسے یوٹیوب پر 54 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے مہنگے ترین فوجی طیارے کیوں استعمال کر رہے ہیں

اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ گانا پنجابی میں ہے تو یہ ٹرمپ کو سمجھ کیسے آیا ہوگا؟

ایک اور صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اس گانے کو سنجیدہ لے لیا اور سب کو امرتسر واپس بھیج دیا۔

خیال رہے ٹرمپ کے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے، غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے 300 سے زیادہ بھارتیوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔

trump

punjabi song

got Indians deported

from US

claim people