اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی
اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کو حسن نصراللہ پر فضائی حملے کی ویڈیو جاری کردی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے زیرِ زمین ہیڈ کوارٹر پر 82 بم گرائے گئے تھے جس سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئی تھیں۔
یہ ویڈیو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حسن نصر اللہ اور ان کے بعد حزب اللہ کے سربراہ نامزد ہونے والے ہاشم صفی الدین کے جنازے کے بعد جاری کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں حسن نصراللہ کے علاوہ حزب اللہ کے 20 سے زائد کمانڈرز بھی شہید ہوئے تھے۔
نیتن یاہو کی نئی جنگ کی تیاری؟ اسرائیلی ٹینک 22 سال بعد مغربی کنارے میں داخل
واضح رہے کہ اتوار کو بیروت میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی تدفین جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
حسن نصر اللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تاریخی جنازے میں شرکت کیلئے لبنان اور دنیا بھر سے لاکھوں افراد بیروت پہنچے، تاہم جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں نے فضا میں کشیدگی پیدا کی۔
ذلّت کا ڈر، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کردی
جنازے کے اجتماع کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام نے اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے لگائے تھے۔
Comments are closed on this story.