ٹرمپ افغانستان میں اسلحہ چھوڑنے اور طالبان پر غصے میں آپا کھو بیٹھے، خود سے باتیں کرنے لگے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میری لینڈ میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (CPAC) میں اپنی تقریر کے دوران افغان طالبان پر غصے کرتے ہوئے آپا کھو بیٹھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ ڈرامائی انداز میں اس اصطلاح پر کئی بار زور دیتے ہیں، یہاں تک کہ اپنی آواز بدل کر افغانستان میں امریکی فوجی سازوسامان چھوڑے جانے پر برہمی کا اظہار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں ٹرمپ کو طالبان کے پاس امریکی فوجی گاڑیوں کے استعمال پر ناراض ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو میں ٹرمپ کہتے ہیں کہ جب میں وہ سب دیکھتا ہوں تو مجھے غصہ آتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز جاری کردیے
ایک موقع پر، وہ تقریر کے دوران خود کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود سے باتیں کرنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں ”غصہ نہ کرو“۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا سے اچھا اور نیا فوجی سازو سامان تو طالبان کے پاس رہ گيا ہے اور طالبان ٹینکوں، گاڑیوں، ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی سمیت امریکی فوجی سامان فروخت کررہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور سازوسامان کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
یوکرین اپنی معدنیات امریکا پر قربان کرنے پر آمادہ ہوگیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ٹرمپ کی ماضی کی غلطی کی ایک یاد تازہ ہوئی جب 2017 میں ان کی طرد سے ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر ’covfefe‘ ٹوئٹ کیا گیا تھا.

جس پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ انہوں نے Coverage ٹائپ کیا ہے تاہم یہ ٹویٹ بغیر کسی وضاحت کے گھنٹوں آن لائن پوسٹ رہی، جس سے پورا سوشل میڈیا قہقہوں سے گونج اٹھا تھا۔
Comments are closed on this story.