شانگلہ میں گاڑی کھائی میں گرگئی، 2 خواتین جاں بحق
شانگلہ کی تحصیل الپوری لیلونی کس اشاڑو کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری لیلونی کس اشاڑو کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
قبل ازیں شیخوپورہ سرگودھا روڈ پر گرو نانک پورہ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے تین افراد کو کچل دیا۔ تینوں افراد اپنے گھوڑوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپرکی زد میں آ گئے۔
حادثے میں تینوں افراد اپنے تینوں گھوڑوں سمیت دم موقع پر دم توڑ گئے۔
جا نبحق ہونے والے افراد شادیوں پر گھوڑا ڈانس کروا کر روزی کماتے تھے ان کی شناخت عامر، فلپس اور مشتاق کے ناموں سے ہوئی۔
ڈمپر ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں پولیس کی تحویل میں دیدیں۔ تھانہ سٹی فاروق آبادپولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed on this story.