Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان کیخلاف کوہلی کی سنچری پر انوشکا خوشی سے نہال

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا
شائع 24 فروری 2025 12:53am

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمنکار بھی کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں جیسے ہی بھارت نے پاکستان کو شکست دی، انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ویرات کوہلی کی گراؤنڈ سے تازہ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں سرخ دل والی ایموجی اور ہاتھ جوڑنے والی ایموجی پوسٹ کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

virat kohli

ANOSHIKA SHARMA