Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

اسلام آباد میں نیب کے گریڈ 19کے افسر کی پُراسرار موت

وقاص احمد کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ہاوس سے ملی
شائع 23 فروری 2025 07:06pm

نیب کے گریڈ 19کے آفیسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے، وقاص احمد کی لاش جی سکس فور کے گیسٹ ھاوس سے ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلیٰ افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی ہے۔

پشاور میں شادی کی رات دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق، دولہا بے ہوش

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرا اندر سے لاک تھا اورابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

بارات کےروز پر اسرار طور پر غائب ہونے والے دولہے کی لاش کھیت سے برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وقاص احمد کی موت کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب وقاض احمد بطورتفتیشی مختلف ہائی پروفائل مقدمات سےمنسلک رہے اسٹیل اسکینڈل کی تفتیشی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں اوگرا اسکینڈل کی تحقیقات بھی کی تھیں۔

توقیرصادق کو گرفتارکرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اب ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر ہیڈ آفس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

پاکستان

اسلام آباد

Mysterious death

NAB officer