پاک بھارت میچ میں کروڑوں لوگوں کا جوش و جذبہ، مختلف شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب
**چیمپئینز ٹرافی کا پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دوبئی میں فل ایکشن ہے۔ پاک بھارت میچ میں کروڑوں لوگوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ **
دوبئی میں چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت سب سے بڑے ہائی وولٹیج میچ کے لیےملک گیر سطح بڑی اسکرینزنصب کا اہتمام کیا گیا ہے، کرکٹ شائقین بڑی تعداد میں دوستوں کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں شائیقین کرکٹ کے لیے بڑی اسکرینیں نسب کی گئی ہیں۔
ملک بھر کے بڑے شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی کرکٹ کا جنون سر چڑھ کربولنےلگا۔ شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم سے جیت کی امیدیں لگالیں۔
لاہوری شائقین پر جوش اور پاکستان کی جیت کےلئے پرامید ہیں۔ کہتے ہیں قومی شاہینوں کا فاسٹ اٹیک بھارتی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر فتح سمیٹے گا۔ لاہور میں اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے والے فینز نے آج نیوز سے گفتگو کی۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی میچ دکھانے کے انتظامات کیے گئے۔
پاکستان میں بسنے والے ہندوبرادری نے بھی قومی ٹیم کی جیت کے لئے پرارتھنائیں کیں، مسیحی برادری کی جانب سے خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقادکیا گیا۔
سکھرکے سویٹ ہوم میں بچے میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ میلسی میں خواتین نے کھانا نہیں بنایا، جس کے باعث ہوٹلوں پر رش لگ گیا۔ بورے والا کے خواجہ سرا بھی کرکٹ جنون کا شکارہیں۔
کامونکی میں بھی شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرا پورے جوش و خروش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، نوجوان ہوٹلوں پربیٹھ کر میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی کا پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دوبئی میں فل ایکشن ہے۔لاہوری شائقین پر جوش اور پاکستان کی جیت کےلئے پرامید ہیں۔کہتے ہیں قومی شاہینوں کا فاسٹ اٹیک بھارتی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر فتح سمیٹے گا۔لاہور میں آج نیوز کے نمائندے عقیل احمد نے اسکرین پر میچ سے لطف اندوز ہونے والے فینزسے گفتگو کی ہے۔آئیے دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 43 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکورکیے۔
Comments are closed on this story.