خاتون نے طوطوں کو بھی ڈائپر پہنا دئے
کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ طوطے بھی ڈائپر پہن سکتے ہیں؟ یا پرندے بھی ڈائیپر پہنتے ہیں؟ اور ڈائپرز بھی نہاہت خوبصورت، یعنی طوطے بھی اب جدید فیشن کا حصہ اپنانے لگے ہیں۔ ایک خاتون نے اپنے پالتو طوطوں کو ڈائپر پہنا کر سب کو حیران کر دیا ہے، اور یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے.
جی ہاں یہ بلکل سچ ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنے طوطوں کو ڈائپر پہناتے دیکھا جا سکتا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
آئیے اس سے آگے کی مزید معلومات آپ کو فراہم کرتے ہیں جو یقینا آپ کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ اور برڈ لوورز کے لئے آسانی بھی کہ اب ان کے پرندے بھی ڈائپرز پہن سکیں گے۔
تو جناب مارکیٹ میں ’برڈ ڈائپرز‘ کے نام سے اس قسم کی کئی مصنوعات دستیاب ہیں۔
چین کی ایک خاتون نے نہ صرف یہ کام کر دکھایا بلکہ اسے کامیاب کاروبار میں بھی بدل دیا۔ یہ سن کر شاید آپ کو حیرانی ہو، مگر حقیقت یہ ہے کہ ’برڈ ڈائپرز‘ اب مارکیٹ میں ایک مقبول پروڈکٹ بنتے جا رہے ہیں۔ پالتو پرندوں کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک ایسا حل ہے جو ان کے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
خاتون جس نے طوطوں کے لیے ڈائپر بنا کر 4000 ڈالر ماہانہ کمائے۔
چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ژینگ ہان نے 2014 میں اپنی نرسنگ کی نوکری چھوڑ کر ای کامرس کی دنیا میں قدم رکھا۔ ابتدا میں وہ طوطوں اور دیگر پالتو پرندوں کے لیے آرائشی ملبوسات فروخت کرتی تھیں، لیکن پھر انہیں ایک انوکھا مسئلہ درپیش آیا۔
کچھ دوستوں نے ان سے شکایت کی کہ پرندے گھر کے ہر کونے میں گندگی پھیلاتے ہیں اور کوئی ایسا حل ہونا چاہیے جو اس مسئلے سے نجات دلا سکے۔ ژینگ نے جب تحقیق کی تو پتا چلا کہ امریکہ میں برڈ ڈائپرز تو موجود ہیں، مگر وہ مہنگے اور ناقص ڈیزائن کے حامل ہیں۔ یوں انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک نیا پروڈکٹ ڈیزائن کرنا شروع کیا۔
برڈ ڈائپر کی تیاری، جدت اور بہتری کا سفر
ژینگ نے اپنی برڈ ڈائپر کے ڈیزائن میں عملی سہولتوں کا خاص خیال رکھا۔ کئی مرتبہ تبدیلیاں کرنے کے بعد آخرکار وہ ایک ایسا ماڈل بنانے میں کامیاب ہوئیں جس میں بیرونی سطح نرم کاٹن کی ہو، اندرونی سطح واٹر پروف کینوس کی بنی ہو، ڈائپر کے اندر میک اپ اسپنج یا سینیٹری پیڈ ڈالا جا سکے اور ویلکرو (Velcro) کے ذریعے سائز ایڈجسٹ ہو سکے۔
ان کے ابتدائی دنوں میں انہیں ہر تین چار دن میں ایک آرڈر ملتا تھا، لیکن جیسے ہی ان کے پروڈکٹ نے شہرت پکڑی، اب وہ ہر مہینے 1000 سے زائد آرڈرز وصول کر رہی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، وہ ہر برڈ ڈائپر صرف 20 یوان (3 امریکی ڈالر) میں فروخت کر رہی ہیں، جس کی بدولت وہ ماہانہ تقریباً 30,000 یوان (4,300 ڈالر) کما رہی ہیں۔
یہ سوال ذہن میں آ سکتا ہے کہ کیا واقعی پرندوں کے لیے ڈائپر کی ضرورت ہے؟ بہت سے پالتو پرندوں کے مالکان کا ماننا ہے کہ اس سے ان کے گھروں کی صفائی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم، کچھ لوگ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور اسے فطری عمل میں مداخلت قرار دیتے ہیں۔
کیا برڈ ڈائیپرز امیزون پر بھی دستیاب ہیں؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ برڈ ڈائپرز نہ صرف ژینگ ہان کے پلیٹ فارم پر بلکہ امیزون پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ ڈائپرز واش ایبل اور ری یوزایبل ہوتے ہیں، جو انہیں مزید کارآمد اور پائیدار بناتے ہیں۔
لیکن ایک بات طے ہے کہ تخلیقی سوچ رکھنے والے افراد اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنا کر نہ صرف ایک مسئلے کا حل تلاش کر سکتے ہیں بلکہ ایک کامیاب کاروبار بھی چلا سکتے ہیں۔ ژینگ ہان کی کامیابی اس کی ایک بہترین مثال ہے۔
تو، کیا آپ اپنے طوطے کے لیے ڈائپر خریدیں گے؟ یا آپ اسے فطرت کے مطابق آزاد رکھنا پسند کریں گے؟ اپنی رائے کا اظہار ہمارے فیس بک پیج پرضرور کریں۔
Comments are closed on this story.