بھارتی ریاست تلنگانہ میں زیرِ تعمیر سرنگ منہدم، 8 مزدور پھنس گئے
بھارتی ریاست تلنگانہ میں دورانِ تعمیر ایک سرنگ منہدم ہو گئی جس کے اندر 8 مزدور پھنس گئے۔ سرنگ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملازمین سری شیلم لیفٹ بینک کینال کے پیچھے لیکیج کی مرمت کیلئے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں سنیچر کو زیر تعمیر سری شیلم لیفٹ بینک کینال (SLBC) ٹنل پروجیکٹ میں حادثے میں پھنسے مزدوروں کو بچانا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سرنگ میں بہت زیادہ کیچڑ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ
رپورٹ کے مطابق پھنسے ہوئے مزدوروں کا تعلق پنجاب، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور اتر پردیش سے ہے۔ وہیں 42 مزدور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہے جن میں سے دو زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی شہری کو 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ کا بجلی بل بھیج دیا گیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ ٹنل حادثے کی صورتحال جاننے کے لیے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو فون کرکے پھنسے ہوئے مزدوروں کی خبر لی اور امدادی کارروائیوں کیلیے مدد کی پیشکش بھی کی۔
Comments are closed on this story.