Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

فرانس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

فرانسیسی صدر نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے، رپورٹس
شائع 23 فروری 2025 09:14am

فرانس کے شہر مول ہاؤس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ حملہ آور کا تعلق الجزائر سے بتایا گیا ہے جسے فرانسیسی پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق حملہ کرنے والا 37 سالہ مشتبہ شخص پہلے سے ہی دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی ٹارگٹ لسٹ (FSPRT) میں شامل تھا جسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

قتل یا خودکشی، 3 خواتین کی موت پولیس کے لئے معمہ بن گئی

حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کو ”دہشت گرد حملہ“ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کئے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ حکومت فرانسیسی سرزمین پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا نوجوان قصور وار قرار، سزا کا انتظار

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی حمایت میں ہونے والے ایک مظاہرے میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر تھے۔

France

knife attack

one dead

knife stabbed