Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

سیالکوٹ: 12 سالہ لڑکے کو ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی پر جان سے مار دیا

دونون کے درمیان موبائل گیم جیتنے پر شرط لگی تھی، پولیس
شائع 22 فروری 2025 10:03pm

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں 12 سالہ لڑکے کو ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی پر جان سے مار دیا۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں 12 سالہ ذوہیب اور اس کے دوست محمدعلی کے درمیان موبائل گیم جیتنے پر شرط لگی تھی۔

پاک پتن میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

زوہیب کے شرط جیتنے پر اس کے دوست محمد علی نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 12 سالہ زوہیب موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ایبٹ آباد میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں مبینہ ملزم کو ہلاک کردیا

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کم سن ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

punjab

Sialkot

Punjab police

Muder

boy killed