دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی میں تقریب رونمائی
دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8 شہروں میں تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔
دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور 725 میٹر بلند اور دبئی کی جدید سکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔
عزیزی ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس دی۔
العربیہ نیوزکے مطابق ٹاور شیخ زید روڈ پر ایک مرکزی مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے اور 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
131 سے زائد منزلوں پر مشتمل یہ ٹاور ایک پرتعیش شاپنگ مال، لگژری ہوٹل، جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اپارٹمنٹس اور تفریحی مقامات پر مشتمل ہوگا۔
اس میں 130ویں منزل پر دنیا کی بلند ترین آبزرویشن ڈیک، 111ویں منزل پر سب سے اونچی ہوٹل لابی، 122ویں منزل پر بلند ترین ریسٹوران اور 118ویں منزل پر سب سے اونچا ہوٹل روم شامل ہوگا۔
پروجیکٹ میں ایک، دو اور تین بیڈ روم کے رہائشی اپارٹمنٹس بھی ہوں گے جبکہ ہر 20ویں منزل پر ریسٹوران، کیفے اور سپر مارکیٹ سمیت جدید ترین خصوصی سہولیات شامل ہوں گی۔
Comments are closed on this story.