Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

پاکستان کیخلاف اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا، بھارتی کرکٹر شبمن گل

چیمپینز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے، بھارتی نائب کپتان
شائع 22 فروری 2025 05:09pm
اسکرین گریب ۔۔۔۔۔ آئی سی سی
اسکرین گریب ۔۔۔۔۔ آئی سی سی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔

بھارتی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں اچھا کھیلیں تو جیتنا آسان ہوتا ہے، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر میچ پرانی وکٹ پر ہوا تو 280 سے 300 رنزکا ٹوٹل اچھا ہوگا اور اگر وکٹ تبدیل ہوئی تو 350 رنزبھی بن سکتے ہیں۔

شبمن گِل نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے، پاکستان کا میچ دیگر میچز سے مختلف نہیں، ہم ہر میچ ایک ہی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے یہ نہیں سوچتا کہ نائب کپتان ہوں، جوٹیم اچھا پریشرہینڈل کرتی ہے اسے کامیابی ملتی ہے، جو اچھے سے پریشر ہینڈل کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔

dubai

Champions Trophy

India vs Pakistan

Pakistan vs India

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy