Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی جانب اہم قدم، پاکستان ’افریقہ ون‘ سب میرین کیبل سے منسلک

جدید صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے جوڑ دیا گیا ہے، ترجمان پی ٹی سی ایل
شائع 22 فروری 2025 04:02pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کے لیے پاکستان افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک ہونے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق، جدید صلاحیتوں کی حامل اس سب میرین کیبل کو پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے جوڑ دیا گیا ہے، جو ملک میں تیز رفتار اور مستحکم انٹرنیٹ کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔

پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط کو مستحکم کرنا اور ملک کے ٹیلی کمیونی کیشن انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

یہ سب میرین کیبل سسٹم 10 ہزار کلومیٹر طویل ہے اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اس کیبل کے ذریعے پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان اور الجزائر سمیت اسٹریٹجک اہمیت کے حامل مقامات سے جوڑا جائے گا، جس سے بین الاقوامی رابطوں میں مزید بہتری آئے گی۔

پی ٹی سی ایل کے اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور انٹرنیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

پاکستان

Submarine cable

ptcl

Africa 1