Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

لاہور میں بنائی گئی ”بائیکر لین“ پہلی ہی بارش نے مٹا ڈالی

ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑک پر رنگ کرنے والی کمپنی کے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا
شائع 22 فروری 2025 11:34am

لاہور میں بنائی گئی ”بائیکر لین“ کی حقیقت پہلی ہی بارش میں کھل کر سامنے آگئی ہے، چند گھنٹوں کی بارش نے سڑک پر لگایا گیا سبز رنگ دھو ڈالا۔

لاہور میں پہلی بائیکر لین تعمیراتی کام مکمل کرکے سات فروری کو موٹر سائیکل سواروں کیلئے کھول دی گئی تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ جلد بازی میں مکمل کیا گیا اور اس میں غیر معیاری رنگ استعمال ہوا۔

عوام نے منصوبے کے ناقص معیار پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑک پر رنگ کرنے والی کمپنی کے فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ابتداء میں ہی اس منصوبے کا یہ حال ہے تو مستقبل میں اس کی کیا حالت ہوگی؟

lahore

lahore bikers lane