Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

حادثات میں بڑھتی اموات: جماعت اسلامی کا شہر کے 15 مقامات پر احتجاج اور دھرنا

فارم 47 کے مطابق مسلط ہونے والے کہاں ہیں کیوں شہریوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے؟ منعم ظفر
شائع 21 فروری 2025 09:01pm

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات پر جماعت اسلامی نے آج شہر کے 15 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنے دیے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے شہرمیں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور خونی ڈمپر و ٹینکر کی ٹکر سے شہریوں کی اموات کے خلاف شہر کے پندرہ مقامات پر دھرنے دیئے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کو نادرن بائی سے چلایا جائے،انہوں نے گلی گلی عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کی اپیل پر لیاقت آباد، حب ریورروڈ، شاہراہ پاکستان، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ اورنگی، شاہراہ کورنگی، احسن آباد، قائد آباد ، شاہراہِ شیرشاہ سوری ، راشد منہاس روڈ، کالا پل، گارڈن، حیدری بس اسٹاپ، پاؤر ہاؤس چورنگی اور نارتھ کراچی پندرہ مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔

لیاقت آباد نمبر 10 میں مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لیاری ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس بھی 30 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے مطابق مسلط ہونے والے کہاں ہیں کیوں شہریوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے؟

منعم ظفر نے موٹر وہیکل قوانین پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہے اور ہم ہر آپشن پرعمل کرنے پر غور کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہیوی ٹریفک کو ناردرن بائی سے چلایا جائے، انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا لیاری ایکسپریس وے کا ٹول ٹیکس بھی 30 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہے، فارم 47 سے مسلط ہونے والے کہاں ہیں؟ کیوں شہریوں کے حقوق کی بات نہیں کرتے؟

مظاہرے سے جماعت اسلامی علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ کے ناظم سلیم اللہ شیخ، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فرازحسیب، امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

karachi

protest

Jamat e Islami

Sit in

MUNIM ZAFAR