راولپنڈی میں تیزاب گردی کاواقعہ، متاثرہ خاتون کاسابق شوہر گرفتار
راولپنڈی میں ملزمان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
دھمیال کے علاقے میں چکری روڈ میں ملزمان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، خاتون والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاری تھی، اسی دوران ملزمان نے اس پر تیزاب پھینکا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور اس کے والد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
راولپنڈی: پولیس کے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے سابقہ شوہر سے خلع لے لی تھی، ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ ہیں، جلد گرفتار کیا جائے گا۔
واقعہ کا سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم خصوصاً تیزاب گردی برداشت نہیں ہے۔
خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کے بعد دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے سابق شوہر ریاض کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
کامونکی میں لوہا پگھلانے کے دوران حادثے میں چارمزدور جاں بحق
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، اس دوران ملزمان نے تیزاب پھینکا، خاتون نے سابقہ شوہر سے خلع لی تھی۔
سابق شوہر نے ساتھی کی مدد سے خاتون پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کے ساتھ اسکا والد بھی متاثر ہوا، دونوں کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے زخمی خاتون صدف کنول کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم ریاض کو گرفتار کرلیا۔
زخمی خاتون صدف کنول نے پولیس کو بتایا کہ میری شادی 2017 میں ریاض نامی شخص سے ہوئی، وہ مجھے مارتا پیٹتا تھا، تنگ آکر اس سے خلع لے لی ، بذریعہ عدالت اپنے بیٹے کے لئے 85 ہزار روپے کے خرچ کی ڈگری حاصل کی۔
خرچ کی رقم حاصل کرنے کے لئے میں اپنے والد کے ساتھ گھر سے نکلی، چکری روڈ کے قریب میرا سابقہ شوہر نامعلوم شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر اچانک سامنے آیا اور مجھ پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گرنے سے میرا چہرہ جھلس گیا، میرے والد بھی تیزاب سے متاثر ہوئے۔ متن مقدمہ کے مطابق سابقہ شوہر خاتون کے والدین اور اس کے منگیتر کو بھی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.