7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط؛ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
آئی ایم ایف وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا، ڈیڑھ ارب ڈالر تک ملنے کی توقع: وزیر خزانہ
آئی ایم ایف کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا ایک اور وفد کلائمیٹ فناننسنگ کی پاکستانی درخواست پر بھی بات چیت کرے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران تکنیکی ٹیم کلائمیٹ فناننسنگ سے متعلق تکنیکی معاملات پر بات چیت کرے گی اور کلائمیٹ فناننسنگ کے حوالے سے ممکنہ انتظامات کاجائزہ لے گی۔
آئی ایم ایف کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ
عالمی مالیاتی ادارے نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔
آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔
عدلیہ کے معاملات پر آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان، ترجمان نے تردید کردی
عالمی ادارے کی ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا بھی ہوگا۔ نے 6 تا 14 فروری پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا۔
Comments are closed on this story.