راولپنڈی: پولیس کے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے باز رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات
راولپنڈی پولیس نے مساجد سمیت مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف اعلانات شروع کر دیئے۔
پولیس کے مطابق جو بھی پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرتا پکڑا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
علمائے کرام نے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ کو غیر شرعی قرار دیدیا
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کو پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ نہ کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں، حکومت پنجاب نے پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، آتشبازی، کبوتربازی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم بن گیا، پکڑے گئے تو 7 سال تک قید ہوگی
اعلان کے مطابق کہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ خونی کھیل ہے، جو بھی پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کرتا پکڑا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ترجمان پولیس کے مطابق جس گھر یا پلازہ کی چھت سے پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، آتشبازی کی گئی، اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 68 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 68 افراد گرفتار ہوئے ہیں، ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس ٹیمیں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں، ملوث ملزمان اور جن عمارتوں سے پتنگ بازی ہوئی ہیں، ان کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز کے ذریعے بھی شناخت کی جا رہی ہے۔
Comments are closed on this story.