یہ آری بیورو کریسی کیلئے ہے، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا
ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔
’ویمپائرز حقیقی ہیں‘، ایلون مسک کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔
تاہم ایلون مسک نے شرکا کے سامنے آرہی ہوا میں لہرا کر اپنے عمل سے سب کی توجہ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال نومبر میں دوسری مدت کے لیے صدر امریکا منتخب ہونے کے بعد کابینہ تشکیل دیتے ہوئے اپنی قریبی دوست اور ارب پتی کاروباری ٹائیکون ایلون مسک کو محکمہ حکومتی کارکردگی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
Comments are closed on this story.