Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے، خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا اہم انٹرویو
اپ ڈیٹ 21 فروری 2025 11:28am
خواجہ آصف( فائل فوٹو)
خواجہ آصف( فائل فوٹو)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قراردیا۔ پی ٹی آئی کا طرف عمل ہرگزسیاسی نہیں۔

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے اہم انٹرویو میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیربرطانیہ کے اہم دورے پرہیں، برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اورمعاشی تعلقات ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں، پی ٹی آئی والے ایک دورمیں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے، بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قراردیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بد زبانی کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کوآرمی چیف بنانا چاہتے تھے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔

وزیردفاع نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کیلئے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔

انھوں نے مزید کہا قومی املاک پرحملے اورشہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کیلئے ہے، انہیں ملک کی فکرنہں، پی ٹی آئی کا طرف عمل ہرگزسیاسی نہیں۔

Khwaja Asif