Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

لاہور کے میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے عملے سمیت پندرہ خواتین زخمی

تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی گئی
شائع 21 فروری 2025 12:05am

لاہور کے میو اسپتال میں لفٹ گرنے سے عملے سمیت پندرہ خواتین زخمی ہوگئیں، تین نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے

میو اسپتال لاہور میں آرتھو وارڈ میں نئی لفٹ دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر زمین بوس ہوئی اس وقت اس لفٹ میں پندرہ لوگ سوار تھے، جوزخمی ہوگئے زخمیوں میں تیرہ نرسسز جبکہ ایک اسٹوڈنٹ اور ایک نرسسز کی بہن شامل ہی۔

حادثے میں زخمیوں میں تین نرسسز کی ہڈیاں فرہکچر ہوئی ہیں، زخمیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لفٹ اپریٹ ڈیوٹی پر موجودنہ تھا کیونکہ لفٹ میں چھ افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔

لواحقین کا کہناہے کہ میو ہسپتال ایمرجنسی میں گاز پٹی، کارٹن ٹیپ ، پائیوڈین اور دیگر ضروری سامان بھی مریضوں کو دستیاب نہیں ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کہناہے کہ ہرچیز موجود ہےلفٹ آپریٹر بھی ڈیوٹی پر تھاحادثہ کی وجہ اوور لوڈنگ تھی۔

صوبائی وزیر صحت نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ پروفیسر ابرار اشرف کی سربراہی میں 5 رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔

کمیٹی 3 روز میں اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

lahore

mio hospital